بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی خبریں چوہدری نثار نے خاموشی توڑ دی ٗ بڑا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں خفیہ ملاقات کے حوالے ے خبروں کی تردید کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع نے سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینلز پر خبروں اور تجزیہ میں دی جانے والی ان خبروں کی تردید کر دی جن میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چوہدر ی نثار علی خان کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے ۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ ان دنوں

اپنے حلقے میں اپنے حامیوں سے ملاقات کررہے ہیں ان کی نہ تو بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی ایسا پروگرام ہے ،اس حوالے سے سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینلز پر چلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، ایسی خبریں جاری کر نے سے پہلے تصدیق کر لی جانی چاہئے ۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرداخلہ دو تین روز قبل ہی سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹ بنا کر مختلف شخصیات کے حوالے سے ان سے منسوب بعض باتوں کی کھل کر تردید چکے ہیں اور قانونی ماہرین سے مشورہ کیا ہے ،اس ضمن میں ایف آئی اے سے ایسے جعلی اکائونٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی جائیگی ۔واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینلز پر یہ خبریں دی جارہی تھیں کہ چوہدری نثار علی خان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے تحریک میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیر اعظم نے انہیں عثمان بزدار کی جگہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے ہیں ۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

6 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

6 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

6 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

6 hours ago