گلین میکسویل کی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کا آغاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کا آغاز ہوگیا ہے جس کی تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہیں گی . گذشتہ دنوں جارح مزاج آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے اپنی بھارتی گرل فرینڈ کو نجی تقریب میں جیون بنایا تھا جبکہ اب ان کی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کا آغاز ہوگیا ہے .


میکسویل کی شادی کی تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہیں گی جبکہ انہوں نے اپنی شادی کی وجہ سے پاکستان کے تاریخی دورے پر آنے سے بھی معذرت کرلی تھی .
تاہم نجی شادی کی تقریب کے بعد اب باقائدہ طور پر ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کا آغاز ہوا ہے . ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہلدی کی رسم سے ہوا ہے جس کی تصویر ان کی اہلیہ ونی نے سماجی رابطے کی تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by VINI (@vini.raman)


تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے میکسویل نے ہلکے نارنجی رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ ان کی بیوی ونی نے بھی نارنجی اور سبز کا جوڑا پہن رکھا ہے .
واضح رہے کہ گلین میکسویل کی بیوی کا تعلق بھارت کی تامل فیملی سے ہے جبکہ وہ میلبورون میں مقیم ہیں اور وہ پیشہ سے فارمیسٹ ہیں .
میکسویل اور ونی رمن کی دوستی کو 2 سال سے زائد ہوچکے ہیں جب کہ انہوں نے گزشتہ سال ہی سوشل میڈیا پر منگنی کرنے کا اعلان کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں