گلین میکسویل کی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کا آغاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کا آغاز ہوگیا ہے جس کی تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔گذشتہ دنوں جارح مزاج آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے اپنی بھارتی گرل فرینڈ کو نجی تقریب میں جیون بنایا تھا جبکہ اب ان کی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کا آغاز ہوگیا ہے۔
میکسویل کی شادی کی تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہیں گی جبکہ انہوں نے اپنی شادی کی وجہ سے پاکستان کے تاریخی دورے پر آنے سے بھی معذرت کرلی تھی۔
تاہم نجی شادی کی تقریب کے بعد اب باقائدہ طور پر ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کا آغاز ہوا ہے۔ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہلدی کی رسم سے ہوا ہے جس کی تصویر ان کی اہلیہ ونی نے سماجی رابطے کی تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے میکسویل نے ہلکے نارنجی رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ ان کی بیوی ونی نے بھی نارنجی اور سبز کا جوڑا پہن رکھا ہے۔
واضح رہے کہ گلین میکسویل کی بیوی کا تعلق بھارت کی تامل فیملی سے ہے جبکہ وہ میلبورون میں مقیم ہیں اور وہ پیشہ سے فارمیسٹ ہیں۔
میکسویل اور ونی رمن کی دوستی کو 2 سال سے زائد ہوچکے ہیں جب کہ انہوں نے گزشتہ سال ہی سوشل میڈیا پر منگنی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

19 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago