حملے کے بعد خاتون اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ کا پہلا سوشل میڈیا بیان

مانسہرہ  (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر نے حملے کے بعد پہلا بیان جاری کیا ہے ۔
ٹوئٹر پر ماروی ملک نے ڈیوٹی کے دوران لی گئی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انھیں دیگر افسران کے ہمراہ کسی مقام پر کھڑے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماروی ملک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ’ جن کے دل میں خدا ہو وہ کبھی نہیں گرتے ‘، لیڈی اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان زندہ باد اور مانسہرہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
واقعے کا پس منظر
خیال رہے کہ کچھ روز قبل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ ماروی شیر ملک کی گاڑی کو 3 ملزمان کئی بار اوور ٹیک کیا تھا اس دوران ملزمان خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تصاویر اور ویڈیو بھی بناتے رہے اور پھر غازی کوٹ میں 3 افراد نے ان پر حملہ کر دیا تھا۔ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے سامنے اپنی گاڑی روک کر دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خاتون ہوکر ہم پر اے سی تعینات ہوئی، ہم کسی خاتون کو اے سی یا ڈی سی نہیں مانتے۔
تلخ کلامی کے دوران ایک ملزم نے اے سی کو گولی مارنے کی دھمکی بھی دی اور کھینچا تانی کے دوران لیڈی اسسٹنٹ کمشنر ماروی شیر ملک کا ہاتھ زخمی ہوگیا تھا۔ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کے گارڈ پر تشدد کرکے اس کا بازو توڑ دیا تھا جبکہ موقع پر موجود افراد نے تینوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

Recent Posts

فرنچائزز کو معاوضوں پرملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پی ایس ایل فرنچائزز کو معاوضوں پر ملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ ستانے…

3 mins ago

پاکستانی کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی…

3 mins ago

رواں مالی سال پاکستانی معیشت کی شرح نمو2 فیصد ہونیکی توقع ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اقتصادی امکانات میں بہتری…

7 mins ago

جون 2025 تک روپیہ اپنی قدر 18 فیصد کھو دیگا، آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگلے سال جون تک روپیہ اپنی…

17 mins ago

آصفہ بھٹو زرداری کی رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری

گڑھی خدا بخش(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی…

27 mins ago

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے…

37 mins ago