پہلی 8 اننگز میں زیادہ رنز، عبداللہ شفیق نے ظہیر عباس اور عمر اکمل کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور ّ(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق ٹیسٹ کرکٹ میں 8 اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ عبداللہ شفیق نے اب تک 5 ٹیسٹ میچز کی 8 اننگز میں 74.28 کی اوسط سے 520 رنز سکور کیے ہیں جن میں ایک سنچری اور 4 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ یہ پاکستان کی جانب سے اپنے ڈیبیو کے بعد 8 ٹیسٹ اننگز میں کیے جانے والے دوسرے سب سے زیادہ رنز ہیں ۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد پہلی 8 اننگز میں 578 رنز سکور کیے تھے جو 40 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود آج بھی ایک ملکی ریکارڈ ہے، سابق وکٹ کیپر بلے باز تسلیم عارف اپنی پہلی 8 اننگز میں 483 رنز سکور کرکے تیسری پوزیشن پر موجود ہیں ، عبداللہ شفیق نے 520 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو بھی پیچھے چھوڑا ہے جنہوں نے اپنی پہلی 8 ٹیسٹ اننگز میں 457 رنز بنائے تھے، ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے اپنی پہلی 8 ٹیسٹ اننگز میں 432 رنز بنائے تھے ۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

6 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

6 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

6 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

6 hours ago