عمران خان سابق وزیر اعظم ہو چکے ہیں، بلاول بھٹو

ّ(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردای کا کہنا ہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 8 مارچ کو ہم نے تحریک اعتماد جمع کرائی جس کی 7 روز میں ووٹنگ ہونی تھی اور آئین بھی یہی کہتا ہے کہ 14 روز میں اجلاس بلانا ہوتا ہے لیکن سیشن سے بھاگنے کے لیے یہ آئین توڑ کر اسپیکر کو آرٹیکل 6 میں پھنسا رہے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے سلیکٹڈ کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ہم اس غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے اور ایمپائر کی انگلی کا جواب ووٹ کی انگلی سے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں گیٹ نمبر 4 کو نہیں کھٹکھٹاوں گا اور نہ کالا کوٹ پہن کر عدالت جاوں گا۔ عمران سابق وزیراعظم بن چکا ہے اور مقابلے سے بھاگ رہا ہے۔ ہمیں چوہے کہنے والے خود بھاگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم ہو کر ہمیں اردو سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اردو ہماری قومی زبان ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اردو سیکھیں۔ اس ملک میں بہت سی زبانیں بولی جاتی ہیں اور ہم سب زبانوں کی عزت کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ کے عوام سے ہمارا 3 نسلوں کا رشتہ ہے اور قائد عوام نے یہاں پر ٹیکس فری زون قائم کیا۔ قائد عوام نے پاکستان کی قسمت بدلی اور ہم گزشتہ 3 نسلوں سے یہاں کے عوام کے خدمت کر رہے ہیں۔.

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

6 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

6 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

6 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

6 hours ago