مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل

ّ(قدرت روزنامہ)مسلم ليگ ن نے مہنگائی مکاو مارچ کو محدود کرنے کا فيصلہ کر ليا . متوالے 24 مارچ کے بجائے 28 مارچ کو اسلام آباد کيلئے روانہ ہوں گے .


ليگی ذرائع کے مطابق اپوزيشن نے مہنگائی مکاؤ مارچ کا پلان تبديل کر ديا . ن ليگ کا مارچ 24 کے بجائے 26 مارچ کو اسلام آباد روانہ ہو گا . نئے فيصلے کے بعد لانگ مارچ 28 مارچ کو راولپنڈی پہنچے گا .
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز مہنگائی کیخلاف لانگ مارچ کی قیادت کریں گی، پروگرام کی حتمی تبديلی کا فیصلہ آج ہی کيے جانے کا امکان ہے .
سماء سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مہنگائی مارچ کی تاریخ کو تبدیل کردیا . طبیعت بہتر ہے، حمزہ کے ساتھ لانگ مارچ کی قیادت کروں گی .
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کو پریڈگراؤنڈ میں 27 مارچ کے جلسے کی اجازت دے دی ہے . ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون میں جلسوں کی اجازت دینےحکومت اور اپوزیشن کومنع کردیا تھا . حکام نے حکومت کو پریڈ گراؤنڈ اور اپوزیشن کو ایچ 9 میں جلسہ کرنےکا آپشن دیا ہے .
ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ ریڈ زون میں زیادہ لوگوں کے آنے سے سیکیورٹی مسائل درپیش ہونگے، دونوں فریقین کا ایک ہی جگہ جلسہ کرنے سے تصادم کا بھی خدشہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں