”کزن کیلئے چاکلیٹ بھجوانی ہے” آسٹریلوی کپتان سے پاکستانی مداح کی دلچسپ درخواست

آسٹریلیا ّ(قدرت روزنامہ) آسٹریلوی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کے پاکستان آنے سے قبل آسٹریلیا میں مقیم ایک پاکستانی مداح نے ایرون فنچ سے دلچسپ درخواست کر دی۔ ایرون فنچ دورہ پاکستان کے لیے کافی پرجوش ہیں اور انہوں نے 22 مارچ بروز منگل کو میلبرن میں ٹرینگ سیشن مکمل کیا جس کی کچھ تصاویر ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کیں۔انہوں نے لکھا کہ’پاکستان جانے سے قبل میلبرن میں کچھ دن اچھی ٹریننگ کی، میں انتظار نہیں کرسکتا کہ پاکستان پہنچ کر جلدی سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لوں۔ایرون کی ٹوئٹ

پر پاکستانی مداح نے تبصرہ کیا اور کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان جارہے ہیں تو مجھے اپنے کزن کو لاہور میں کچھ چاکلیٹس بھجوانی ہیں، کیا آپ مجھ سے ائیرپورٹ پر مل سکتے ہیں؟’مداح کے اس ٹوئٹ نے صارفین کی توجہ اپنی جانب خوب مرکوز کرائی اور کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ بیرونِ ملک سے پاکستان آتے ہوئے رشتہ داروں کا چاکلیٹ لانا عام بات ہے، کیوں نا اس روایت میں آسٹریلوی کرکٹرز کو بھی شامل کر لیا جائے۔خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین وائٹ بال سیریز 29 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

8 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

8 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

8 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

8 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

8 hours ago