’اس وقت تنہا نہ چھوڑیں‘، حکومتی وفد ایم کیو ایم کو منانے پہنچ گیا

اسلام آبادّ(قدرت روزنامہ)حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اتحادیوں
کو منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے پارلیمنٹ لاجز میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی۔حکومتی وفد میں اسپیکر اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسد عمر شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کو اتحاد سے باہر نہ جانے کی درخواست کی اور کہا کہ جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں گے، اس وقت تنہانہ چھوڑیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے شکوہ کیا کہ ساڑھے 3 سال سے اتحادی ہیں بتائیں کونسا وعدہ پورا کیا؟ ہمارے دفاتر اب تک بند، لاپتہ افراد بھی بازیاب نہیں ہوئے۔خیال رہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان 25 مارچ کو متوقع ہے۔ان جماعتوں میں مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی شامل ہیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

6 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

7 hours ago