سیاست کے مسخرے کو مسترد کرنے پر مالاکنڈ کے عوام کے شکرگزار ہیں،مراد سعید

اسلام آبادّ(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ سیاست
کے مسخرے کو مسترد کرنے پر مالاکنڈ کے عوام کے شکرگزار ہیں، ہفتوں کی محنت کے بعد 5 مرلے کا پلاٹ ڈھونڈا گیا، اسے بھرنے میں بھی بری طرح ناکام رہے، اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا تاریخی انعقاد فرزندِ زرداری کے منہ پر طمانچہ ہے،فرزندِ زرداری خاطر جمع رکھیں، ان پر کی گئی ساری سیاسی سرمایہ کاری خاک میں ملنے والی ہے۔ بدھ کووفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی تقریر پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سیاست کے مسخرے کو مسترد کرنے پر مالاکنڈ کے عوام کے شکرگزار ہیں، ہفتوں کی محنت کے بعد 5 مرلے کا پلاٹ ڈھونڈا گیا، اسے بھرنے میں بھی بری طرح ناکام رہے، 27 مارچ کو دکھائیں گے کہ جلسہ کسے کہتے ہیں اور عوام کس کے ساتھ ہیں، جتنا عوام میں نکلیں گے اتنا ہی بے نقاب اور بے آبرو ہوں گے،اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا تاریخی انعقاد فرزندِ زرداری کے منہ پر طمانچہ ہے،یوم پاکستان پریڈ میں چین سمیت اسلامی ممالک کے وفود کی بڑی پیمانے میں شرکت وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ‘‘ایبسولیوٹلی ناٹ’’ آزاد ریاست کے خود دار وزیراعظم کی سوچ کی روشن علامت ہے، یورپی یونین کے سفیروں کے بیان پر باوقار ردعمل قوم کے امنگوں کا ترجمان ہے،فرزندِ زرداری کے لہجے سے بیرونی آقاؤں کو درپیش بے چینی جھلکتی ہے، پرچی پکڑ کو پارٹی کی قیادت کی کرسی پر بیٹھنے والا مقابلہ کرنا جانتا ہے نہ اس میں اسکی سکت ہے، مقابلے سے پہلے ’’کانپیں‘‘ ان کی ’’ٹانگ‘‘ رہی ہیں اور تبصرہ ہم پر کررہے ہیں، جونئیر زرداری کے والد اور شریفوں کے دور حکومت میں چار سو ڈرون حملے ہوئے فرزندِ زرداری اور انکے والد کی پہلی اور آخری وابستگی کرپشن اور لوٹ مار کے مال سے ہے،فرزندِ زرداری خاطر جمع رکھیں، ان پر کی گئی ساری سیاسی سرمایہ کاری خاک میں ملنے والی ہے، کرپٹ سیاسی ٹولے کو عین دستور کی روح کے مطابق انجام سے دوچار کرکے آئین کی بالادستی یقینی بنائیں گے(م۔ا)

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

10 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

10 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

10 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

10 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

10 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

10 hours ago