عمران خان کو داغدار ماضی کے باوجود 3 رشتے ملنے کے سعید غنی کے بیان پر کپتان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آگئیں

کراچیّ(قدرت روزنامہ) پیپلزپارٹی کے رہنماسعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان
کو داغدار ماضی کے باوجود 3 رشتے مل گئے، ان کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد کپتان کی سابق اہلیہ اور خاتون صحافی ریحام خان کا ردعمل بھی آگیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ منحرف اراکین کا لوگوں کی شادیوں میں جانا مشکل ہوجائے گا، آپ کے بچوں سے لوگ شادیاں نہیں کریں گے، سکول کے اندر بچے آپ کے بچوں کو برا بھلا کہیں گے۔ ان کے اس بیان پر پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاکہ “اس نے کہاکہ منحرف اراکین کے بچوں کو رشتے نہیں ملیں گے، یارعمران خان کو تین تین رشتے مل سکتے ہیں تو یہ بات مجھے بتائیں کہ عمران خان سے برے ماضی کا کوئی بندہ ہوسکتا ہے، اس کی حرکتوں کا کسے نہیں پتہ، پتہ بھی ہے اور ثبوت بھی ہیں، وہ کہہ رہا ہے کہ رشتہ نہیں ملے گا، تیرے بچے سکول جاتے ہیں تو باقیوں کے بچوں کو کون کچھ کہے گا”۔ سعید غنی اور عمران خان کے بیانات پر مبنی یہ ویڈیو سامنے آئی تو ریحام خان بھی خاموش نہ رہ سکیں اور ویڈیو شیئرکرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ” سعید غنی کی طرف سے شاندار ٹرولنگ”۔

Recent Posts

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا نے طلاق کے بعد نئے سفر کا آغاز کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد…

1 min ago

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

12 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

12 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

12 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

12 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

12 hours ago