ثنا خان کی 24 قیراط سونے کے ورق والی چائے کی چسکیاں

ّ(قدرت روزنامہ)بولی وڈ کی چکا چوند چھوڑ کر اسلامی طرزِ زندگی اور اپنی شادی شدہ زندگی کو انجوائے کر رہی ثنا خان آج کل دبئی میں اپنے شوہر مفتی انس سید کے ساتھ موجود ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں اپنی چھٹیوں کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انہیں دبئی کے ایک عالیشان ہوٹل میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ہوٹل برج خلیفہ میں واقع ہے اور وہاں ثنا گولڈ پلیٹڈ چائے پیتی نظر آ رہی ہیں۔ ساتھ ہی کھڑکی کے باہر کا منظر بھی کافی خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔

ثنا خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کامیابی اور خدا سے جڑے رہنے کے بارے میں ایک حوصلہ افزا پوسٹ بھی لکھی۔

ثنا خان نے برج خلیفہ (Sana Khan Burj Khalifa Photos) کے مہنگے ترین ریسٹورنٹ برج خلیفہ ایٹماسفیئر دبئی میں 24 کیرٹ سونے کے ورق والی چائے پی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ریسٹورنٹ دنیا کا مہنگا ترین ریسٹورنٹ ہے اور یہاں کی چائے اور کھانا بہت مہنگا اور اچھا ہے۔ ثنا کی گولڈ پلیٹڈ چائے کی قیمت 160 درہم ہے۔ ہندوستانی روپے میں یہ 3300 روپے ہوگا۔

انہوں نے لکھا، ’’اپنی زندگی کا ان لوگوں سے موازنہ نہ کریں جو حرام چیزوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس دنیا میں وہ زیادہ کامیاب نظر آتے ہیں لیکن اللہ کے نزدیک وہ کچھ بھی نہیں ہیں اور یہی معنی رکھتا ہے۔

ثنا خان نے برج خلیفہ کے مہنگے ترین ریسٹورنٹ برج خلیفہ ایٹماسفیئر دبئی میں 24 قیراط سونے کے ورق والی چائے نوش کی۔

کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا مہنگا ترین ریسٹورنٹ ہے اور یہاں کی چائے اور کھانا بہت مہنگا اور لذیذ ہوتا ہے۔

ثنا کی گولڈ پلیٹڈ چائے کی قیمت 160 درہم ہے (تقریباً 8000 پاکستانی روپے) ہے۔

واضح رہے کہ ثنا خان نے گجرات کے بزنس مین مفتی انس سید سے شادی کرنے سے پہلے ہی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا تھا۔

ثنا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے اپنی ذاتی زندگی کی جھلک دکھاتی رہتی ہیں۔

وہ اکثر اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جاتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے دبئی میں اپنا کپڑوں کا برانڈ اسٹور کھولا ہے۔

سنیما کی دنیا کو الوداع کہہ کر اداکارہ ثنا خان نے مولانا انس سید سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ گزشتہ سال نومبر میں دونوں نے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

12 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

12 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

12 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

12 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

12 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

12 hours ago