فلک شبیر کا اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ نیا گانا ریلیز

ّ(قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر کا اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ نیا گانا ریلیز کر دیا گیا .

رپورٹ کے مطابق پاکستانی کے ہر دلعزیز گلوکار فلک شبیر کی جانب سے نیا گانا ریلیز کیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے .

فلک شبیر کے نئے گانے کا نام ’سپنے‘ ہے جسے انہوں نے کل شام ہی ریلیز کیا ہے، اس گانے کی خوبصورت ویڈیو میں فلک شبیر کے ہمراہ بطور ہیروئن ایک مرتبہ پھر اُن کی اہلیہ، اداکارہ سارہ خان دکھائی دے رہی ہیں .

سارہ اور فلک کی جوڑی کو پاکستان کی بےحد خوبصورت اور بہترین جوڑی تصور کیا جاتا ہے تاہم روزانہ کی بنیاد پر سارہ خان کو لال گلاب پیش کرنے والے فلک شبیر اس گانے کی ویڈیو میں اہلیہ کو پھول پیش کرنے کے بجائے چائے کی پیالی پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں .

فلک کا یہ گانا ریلیز ہوتے ہی بےحد مقبول ہو گیا ہے اور اس گانے کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد 2 ملین کے قریب جا پہنچی ہے .

. .

متعلقہ خبریں