اسکاچ ٹیپ کے کاغذ کو جوڑنے کے علاوہ بےشمار فوائد، جسکا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

ّ(قدرت روزنامہ)کاغذ کو جوڑنے کے علاوہ شفاف اسکاچ ٹیپ سے بہت کچھ ایسا بھی کیا جاسکتا ہے جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا .

کمپیوٹر کی بورڈ کی صفائی
یقیناً کی بورڈ کی صفائی کے لیے مخصوص مصنوعات بازار میں مل جاتی ہیں مگر اسکاچ ٹیپ بھی یہ کام بہترین کرسکتی ہے .

بہترین نتائج کے لیے ٹیپ کی پتلی پٹیاں بنا کر کی بورڈ کے بٹنوں کے قطاروں کے اندر داخل کریں اور پھر واپس کھینچ لیں، اس سے مٹی اور دیگر ذرات اس پر چپک جائیں گے .

کپڑوں سے رُواں یا نرم بالوں کو ہٹانا
لباس پر رُواں یا دھاگوں کا نکلنا کسی کو پسند نہیں ، تو اسکاچ ٹیپ کو لباس کے اس حصے پر رگڑیں اور احتیاط سے واپس کھینچ لیں .

جوتوں کے تسموں کی مرمت
جوتوں کے تسموں کے سرے اگر باہر نکل رہے ہوں تو جوتے بدنما لگنے لگتے ہیں، اس سے بچنے کے لیے اسکاچ ٹیپ کے ایک پتلے ٹکڑے کو تسموں کے سروں کے ارگرد لپیٹ دیں اور بس .

شیشے کے ذرات کو سمیٹنا
اگر گھر میں غلطی سے شیشے کی کوئی چیز ٹوٹ کرفرش پر بکھر گئی ہے تو اس کے ننھے ذرات سمیٹنے کے لیے اسکاچ ٹیپ سے مدد لی جاسکتی ہے، بس جہاں شیشہ ٹوٹا تھا فرش کے اس حصے پر ٹیپ لگا کر واپس کھینچ لیں .

پھلوں کو پکنے میں مدد دے
اگر آپ ایسا کوئی پھل جیسے تربوز یا خربوزہ گھر لے آئے ہیں جو ابھی مکمل طور پر پکا نہیں تو اسکاچ ٹیپ اس حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے .

پھل کا چھوٹا حصہ کاٹ کر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پکا ہوا ہے یا نہیں اور پھر اس ٹکڑے کو اسی جگہ واپس رکھ کر اسے ٹیپ سے چپکا دیں، اس سے پھل کے پکنے کا عمل متاثر نہیں ہوگا .

کریڈٹ کارڈ کی مرمت
بہت زیادہ سوائپنگ سے کریڈٹ کارڈ کی مقناطیسی پٹی ماند پڑنے لگتی ہے، اگر آپ کو لگے کہ کریڈٹ کارڈ معمول کی طرح کام نہیں کررہا تو اس پٹی کو اسکاچ ٹیپ کی پتلی تہہ سے ڈھانپ دیں، مگر یہ طریقہ زیادہ عرصے تک مددگار نہیں ہوگا اور نیا کارڈ لینا ہی مستقل حل ہوگا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں