ائیرپورٹ پر جامع تلاشی کے دوران ہاتھ پھیرنے پر اُشنا شاہ بھڑک اٹھیں

ّ(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ ائیر پورٹ پر سیکیورٹی اہلکار کی جانب سے جامع تلاشی پر بھڑک اٹھیں .

2013 میں ڈرامہ سیریل “میرے خوابوں کا دیا” سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنے کریئر کا آغاز کرنےوالی اُشنا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کسی بھی انسان کی مرضی کے بغیر کوئی بھی اس کو کیسے چھو سکتا ہے؟ یہ بالکل قابل قبول نہیں ہے .

اپنے پیغام میں اُشنا شاہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کراچی ایئر پورٹ پر سیکیورٹی پر مامور افسر کی جانب سے بغیر اجازت اور عالمی وباء کورونا وائرس کے باوجود احتیاطی تدابیر اختیار کیے بنا تلاشی کے نام پر خود کو چھونے پر تنقید کا نشانہ بنایا .

اُشنا شاہ نے کہا کہ یہ کسی بھی طرح سے درست نہیں کہ سیکیورٹی پر مامور اہلکار بغیر دستانوں اور ہاتھوں کو سینی ٹائز کئے میرے بالوں کو چھوئے .

قبل ازیں انہوں نے پروگرامز میں شہوانیت کے فروغ پر بھی لب کشائی کی تھی .

اشنا کا کہنا تھا کہ شہوانیت دکھانے کے لیے کسی بہت بڑے بجٹ کی ہرگز بھی ضرورت نہیں ہوتی .

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کینیڈین گلوکار سک کک کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی تھی .

خیال رہے کہ 2014 میں ڈرامہ سیریل بشر مومن سے کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونے کے بعد اُشنا دعا ، نیلم کنارے ، اب کر میری رفوگری، تھوڑا سا آسمان، لشکارا اور روبرو عشق جیسے سیریل میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں