مولانا فضل الرحمان بارہویں کھلاڑی نہیں بلکہ پی ڈی ایم ٹیم کے کپتان ہیں

اسلام آبادّ(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بارہویں کھلاڑی نہیں بلکہ پی ڈی ایم ٹیم کے کپتان ہیں، عمران خان کے پاس کرشماتی حمایت ہے اور نہ ہی سلمانی ٹوپی ہے، استعفا دیں اور گھر جائیں، مولانا کے کھیل سے آپ ہی نہیں آپ کی پوری پارٹی مائینس ہوجائے گی۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے ہاتھ میں استعفی دینے کے سوا کوئی اور کارڈ نہیں ہے، عمران خان کے پاس نہ کرشماتی حمایت ہے اور نہ سلمانی ٹوپی ہے استعفی دے اور گھر جائے، چند دنوں کی بات ہے عمران خان آپ کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے، مولانا فضل الرحمان بارہویں کھلاڑی نہیں بلکہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کی ٹیم کے کپتان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا وہ کھیل کھیل رہا جس سے صرف آپ نہیں بلکہ آپ کی پارٹی بھی مائینس ہوجائیگی۔ عمران خان پاک فوج کوسیاست میں گھسیٹنے کی کوشش نہ کروں۔ افواج پاکستان آپ کی سیاست کے ساتھ نہیں بلکہ آئین اور ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق عمران خان وزیراعظم نہیں رہے کیونکہ وہ اکثریت کھوچکے ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فضل الرحمان کے ٹیم سے باہر ہونے کا وقت آگیا ہے، فضل الرحمان سیاسی ٹیم کا 12واں کھلاڑی ہے۔
اسی طرح انہوں نے کہا کہ مشورے کیلئے کبھی بھی شہباز شریف کے ساتھ نہیں بیٹھو ں گا، شہبازشریف کے ساتھ بیٹھ کر اپنی توہین کیوں کروں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ شہبازشریف کا نام لیتے لیتے گھر جاﺅ گے، عمران صاحب وہ کپتان ہے جو تینوں وکٹس اکھاڑ کر گھر لے جانا چاہتے ہیں، مہنگائی کا کپتان کلین بولڈ ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہیں چھوڑوں گا کی دھمکیاں چھوڑیں، اجلاس بلائیں میچ کھلیں آخری بال کی نوبت نہیں آئے گی۔ مہنگائی کے کپتان آئین اور عوام سے نہ لڑیں، مقابلہ کریں میچ کھلیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب دھمکیاں نہ دیں، 172 ارکان پورے کریں، اجلاس بلائیں، سرپرائز آپ کا منتظر ہے، مہنگائی کے کپتان نے قوم کوصرف مہنگائی، لوٹ مار، جھوٹ اور بے روزگاری کے سرپرائز دئیے ہیں، آپ صرف جھوٹ اور ڈھٹائی میں جیت سکتے ہیں تحریکِ عدم اعتماد میں میدان میں آئے بغیر سے آخری بول تک کیسے کھلیں گے؟ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے کپتان کی جماعت تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے آخری پتہ کہاں سے آئے گا۔عمران صاحب آپ کا آخری کارڈ اور سرپرائز آپ کا استعفا ہے۔

Recent Posts

’میں سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہوں ‘ نوجوان لڑکی کے سوال پر ارباز خان کا دلچسپ جواب

  ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے سلمان خان سے شادی کی…

8 mins ago

سیکیورٹی خطرات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان کے کیسز ملتوی کرنیکی کی درخواست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سیکیورٹی تھریٹس کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی عمران…

11 mins ago

عرب شہری کی ملازمہ کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ عدالت نے سخت سزا سنا دی

دبئی (قدرت روزنامہ )امارات میں عرب شہری کو خاتون ملازمہ کے گال پر ہاتھ رکھنا…

18 mins ago

غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ اس وقت بدترین بمباری…

22 mins ago

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کس بیماری میں مبتلا ہو گئے ؟ پریشان کن خبر

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا…

25 mins ago

بانی پی ٹی آئی، خالدہ ضیا کی طرح رہائی چاہتے تھے لیکن وہ ناکام ہو گئے، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی،…

29 mins ago