’’عمران خان جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کرسکتے ہیں‘‘

کراچی (قدرت روزنامہ) ملکی سیاست کے لیے دو تین دن بہت اہم اور مشکل ہیں، قومی اسمبلی میں عمران خان کی اکثریت نہیں رہی،عمران خان جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کرسکتے ہیں، سینئر پی پی رہنما کا دعویٰ۔ تفصیلا ت کے مطابق مشیر برائے زراعت سندھ منظور وسان کا وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی سیاست کے لیے دو تین دن بہت اہم اور مشکل ہیں، قومی اسمبلی میں عمران خان کی اکثریت نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ ہر جگہ سے اپوزیشن کے حق میں فیصلے آرہے ہیں، اپنے ہی لوگ عمران خان سے دھوکا کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو عثمان بزدار بھی چھوڑ کر جار ہے ہیں اور سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ کے لیے رابطے بھی کر رہے ہیں۔

راجہ ریاض نے کہا کہ میں قرآن پاک کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے ایک روپیہ رشوت نہیں لی، اگر عمران خان میڈیا پر آ کر قرآن پاک اٹھا کر کہہ دیں تو میں انہیں معاف کردوں گا۔واضح رہے کہ حکومت کی 3 بڑی اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں کا اپوزیشن کی حمایت کا باضابطہ اعلان 25 مارچ کو متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی حمایت کا اعلان چوہدری برادران کے گھر پر مشترکہ پریس کانفرنس میں ہوگا۔اپوزیشن ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، پاکستان مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) حزب اختلاف کی حمایت کا اعلان کریں گی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی 3 بڑی اتحادی جماعتوں کے ساتھ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے 2 ارکان بھی اپوزیشن کی حمایت کریں گے۔اپوزیشن ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی اپوزیشن کی حمایت پر حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان نے افغانستان کے پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے حکومت اور اپوزیشن میں سیاسی تناؤ سے متعلق افغان وزارت خارجہ…

4 mins ago

’میں سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہوں ‘ نوجوان لڑکی کے سوال پر ارباز خان کا دلچسپ جواب

  ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے سلمان خان سے شادی کی…

12 mins ago

سیکیورٹی خطرات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان کے کیسز ملتوی کرنیکی کی درخواست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سیکیورٹی تھریٹس کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی عمران…

15 mins ago

عرب شہری کی ملازمہ کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ عدالت نے سخت سزا سنا دی

دبئی (قدرت روزنامہ )امارات میں عرب شہری کو خاتون ملازمہ کے گال پر ہاتھ رکھنا…

22 mins ago

غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ اس وقت بدترین بمباری…

26 mins ago

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کس بیماری میں مبتلا ہو گئے ؟ پریشان کن خبر

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا…

29 mins ago