پی سی بی 200 رنز بنانے والے کو کپتان بنا دیتا ہے : جاوید میانداد

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کے دوران مجھے دعوت ہی نہیں دی گئی، مجھے بلایا نہیں تو کراچی ٹیسٹ دیکھنے کیسے آتا۔ کراچی میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ پی سی بی نے کراچی ٹیسٹ دیکھنے کی دعوت نہیں دی، ذمہ داران کا جاکر گلہ پکڑا جائے کہ وہ کراچی میں موجود اپنے دور کے بہترین کھلاڑیوں کو دعوت کیوں نہیں دیتے، پی سی بی نے ہال آف فیم گھر آکر دیا، کوئی بات نہیں ، ہال آف فیم نہیں بھی دیتے تو کیا فرق پڑتا، میرا سب سے بڑا اعزاز پاکستان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوم ٹیم کو اپنی سہولت کے مطابق وکٹیں بنانے کا ایڈوانٹیج ہوتا ہے، ہر ہوم ٹیم اپنی سہولت کے مطابق وکٹ بناتی ہے، دیکھنا ہوگا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کس طرز کی وکٹ بنائی جاتی ہیں، پاکستان ٹیم تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرے۔

بابر اعظم کی کپتانی سے مطمئن ہونے کے سوال کے جواب میں جاوید میانداد نے کہا کہ کوئی 200 رنز بنالے تو پی سی بی اسے کپتان بنادیتا ہے، کپتان بنانے سے پہلے کھلاڑی کی صلاحیتیں جانچنا ضروری ہے، کپتان کا اپنے ساتھیوں کے ساتھ رویہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے، کپتانی کی صلاحیت ہر ایک میں نہیں ہوتی ، کپتانی کے لیے کھلاڑی کو ابتدا سے گروم کیا جاتا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی میں اتنی صلاحیت نہیں کہ معیاری وکٹیں بنائے، دنیا بھر میں کوالیفائیڈ کیوریٹرز وکٹیں بناتے ہیں، ہمارے یہاں مالی گراؤنڈ مین ہوتے ہیں، ہمارے گراؤنڈ مین کسی نظام کے تحت نہیں آتے، وہ تعلیم یافتہ نہیں ہوتے اور علم سے بھی عاری ہوتے ہیں، آسٹریلیا میں کیری پیکر نے ڈراپ ان پچز اس لیے بنائیں تھیں کہ وہاں کی وکٹیں بہت اچھی تھیں،ہمیں بھی بہتری کی جانب جانا چاہیے لیکن ہم اس سطح پر نہیں جا رہے، صرف کرکٹ کھیل رہے ہیں، مستقبل کا نہیں سوچ رہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے،پچز ہمارے دور میں بھی بنتی تھیں لیکن تین دن میں نتائج آجاتے تھے۔

Recent Posts

’میں سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہوں ‘ نوجوان لڑکی کے سوال پر ارباز خان کا دلچسپ جواب

  ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے سلمان خان سے شادی کی…

8 mins ago

سیکیورٹی خطرات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان کے کیسز ملتوی کرنیکی کی درخواست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سیکیورٹی تھریٹس کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی عمران…

11 mins ago

عرب شہری کی ملازمہ کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ عدالت نے سخت سزا سنا دی

دبئی (قدرت روزنامہ )امارات میں عرب شہری کو خاتون ملازمہ کے گال پر ہاتھ رکھنا…

18 mins ago

غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ اس وقت بدترین بمباری…

22 mins ago

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کس بیماری میں مبتلا ہو گئے ؟ پریشان کن خبر

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا…

25 mins ago

بانی پی ٹی آئی، خالدہ ضیا کی طرح رہائی چاہتے تھے لیکن وہ ناکام ہو گئے، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی،…

29 mins ago