چوہدری نثار تحریک انصاف جوائن نہیں کرینگے بلکہ۔۔۔تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان اور چوہدری نثار علی خان میں رابطوں کے باوجود وہ عمران خان کی پارٹی جوائن نہیں کر ینگے اور آزاد حیثیت برقرار رکھیں گے، ن لیگ میں ان کی واپسی کے امکانات ختم ہو چکے اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں کام نہیں کر سکتے ۔ روزنامہ جنگ میں طاہر خلیل کی خبر کے مطابق عمران خان نے الیکشن 2018سے قبل چوہدری نثار علی خان سے ملاقات میں پارٹی جوائن کرنے اور پارٹی کا سینئر عہدیدار بنانے کی آفر کی تھی جسے چوہدری نثار نے قبول نہیں کیا تھا ۔وزیر اعظم نے انکو

پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانے کی آفر بھی کی تھی ، اس وقت انکی سوچ تھی کہ ایک ایسی اسمبلی جس میں ن لیگ اپوزیشن میں ہو اور حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر وہ ایوان میں شہباز شریف کیخلاف نہیں بول سکیں گے اور ایک صوبائی نشست کی بنیاد پر ان کا وزیر اعلیٰ بننا مناسب نہیں ہو گا ۔وزیر اعظم کے رابطوں کے باوجود انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کی حامی نہیں بھری ، ان دنوں بھی وہ چکری اور حلقے کے دوسرے مقامات پر میل ملاقاتوں میں مصروف ہیں ، انکے صاحبزادے تیمور علی خان نے بھی حلقے میں اثر و رسوخ بڑھانا شروع کیا ہے .چوہدری نثار علی خان کے پاس مستقبل کی سیاست کیلئے آپشنز کھلے ہوئے ہیں مسلم لیگ (ن) کے اندر مریم نواز کے سوا دیگر سینئر رہنمائوں کیساتھ رابطے برقرا ر ہیں۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی کو رہا کرواکر واپس لے جانیوالے خود غائب ہوگئے : امیر مقام

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ…

5 mins ago

پی ٹی ایم جیسی قوم پرست جماعت پر پابندی صوبائی سیاست اور قوم پرستی کو دبانے کی کوشش ہے ‘سردار اختر مینگل

پاکستانی مقتدرہ کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی کی مذمت کا سلسلہ جاری…

15 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی،درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین…

28 mins ago

پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر…

29 mins ago

کراچی دھماکا خودکش قرار، غیر ملکیوں کی گاڑی سے بارود سے بھری کار ٹکرائی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شب ایئر پورٹ…

42 mins ago

تحریک انصاف کا فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے…

50 mins ago