لاہور ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے کھانے کے وقفے پر ایک وکٹ پر 97 رنز بنا لیے

لاہور(قدرت روزنامہ) سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ آسٹریلیا کے 391 رنزکے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن 268 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جس کے بعد آسٹریلیا نے چوتھے دن کھانے کے وقفے پر ایک وکٹ پر 97 رنز بنا لیے ہیں ۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم نے تیسرے روز 90 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر اپنی بقیہ اننگز کا آغاز کیا، کھانے کے وقفے کے بعد عبداللہ شفیق 81 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔
اظہر علی 78 رنز کی اننگز کھیل کر پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ چائے کے وقفے کے بعد فواد عالم 13 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ محمد رضوان ایک رن بنا کر مچل اسٹارک کی گینڈ پر بولڈ ہوگئے اور ساجد خان کو پیٹ کمنز نے بولڈ کیا۔

پھر نئے آنیوالے کھلاڑی نعمان علی بابر اعظم کا ساتھ دینے آئے تو وہ 268 پر پویلین لوٹ گئے، یوں پاکستان کو 7ویں نقصان کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں حسن علی، بابر اعظم اور نسیم شاہ مجموعی سکور میں کوئی اضافہ نہ کرسکے۔

پہلی اننگز میں پاکستانی بلے باز عبداللہ شفیق 81، اظہر علی 78 اور بابر اعظم 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، پیٹ کمنز نے 5 اور مچل سٹارک نے 4 کھلاڑیوں کو شکار بنایا جبکہ نیتھن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ اس سے قبل آسٹریلین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی تھی ۔ خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا اور کراچی میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا جبکہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونیوالے اس تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ کی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور اسی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا تاہم پاکستان کی طرف سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ کو آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔
سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فواد عالم، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی اور نسیم شاہ شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پلیئنگ الیون میں عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل سٹارک، پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور مچل سوئپسن کو جگہ دی ہے۔

Recent Posts

بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس کے متعدد بلاک سیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے )نے خیبرپختونخواہاؤس کے متعدد بلاک سیل کردیئے۔ نجی…

2 mins ago

پی ٹی آئی کا فلسطین پر حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی نے فلسطین پر حکومت کی منعقدہ اے پی سی میں…

6 mins ago

بانی پی ٹی آئی کو رہا کرواکر واپس لے جانیوالے خود غائب ہوگئے : امیر مقام

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ…

13 mins ago

پی ٹی ایم جیسی قوم پرست جماعت پر پابندی صوبائی سیاست اور قوم پرستی کو دبانے کی کوشش ہے ‘سردار اختر مینگل

پاکستانی مقتدرہ کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی کی مذمت کا سلسلہ جاری…

23 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی،درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین…

35 mins ago

پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر…

37 mins ago