لاہور(قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پارٹی کی خاتون رہنما ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے چہرہ صاف کرتے ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ثانیہ عاشق کا بھی اس پر ردِعمل سامنے آیا ہے۔انہوں نے سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ اتفاقی ہے، مفتاح اسماعیل بڑے بھائی ہیں، انہوں نے غلط فہمی کی خود ہی وضاحت کر دی ہے اس لیے مذکورہ واقعہ پر مزید بات نہیں کرنا چاہتی۔
قبل ازیں سابق وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے حوالے سے وضاحت جاری کی گئی تھی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مفتاح اسماعیل نے رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے چہرہ صاف کرنے کی وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے ثانیہ عاشق کو بہن کہتے ہوئے کہا گیا کہ پہلے اپنی جیب سے ٹشو نکال کر چہرہ صاف کیا تھا، تاہم دوسری بار بے دھیانی میں انہوں نے ٹشو کی جگہ ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے چہرہ صاف کر لیا تھا۔
احساس ہونے پر میں نے ثانیہ عاشق سے معذرت کر لی تھی۔خیال رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رواں ہفتے مریم نواز میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل نیوٹرل لفظ کا بڑا چرچا ہے، جب سے نیوٹریلیٹی کی ہوا چلی ہے اس نے ایک شخص کی مکمل ہوا نکال دی ہے ،یہ لفظ بڑا سننے میں آرہا ہے، مجھے نہیں پتا تھا کہ ایک لفظ کی وجہ سے آپ کی پوری کی پوری 22سالہ جدوجہد اور پوری جماعت ڈھرم سے زمین پر آگری ہے، نیوٹرل لفظ سے پوری جماعت کا شیرازہ بکھر ہے، یہ حال تو میں نے تانگہ پارٹی کا نہیں دیکھا،آپ نے نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن کو نیوٹرل نہیں رہنے دیا، آپ نے سازش کرنے کی پوری کوشش کی، کیا چاہتے ہیں؟ آپ کی کوئی گنتی پوری کرکے دے؟ آپ کی گنتی 2018، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سینیٹ الیکشن میں بھی آپ کی گنتی پوری نہیں تھی ، آج بھی آپ کی گنتی پوری نہیں ہے ، آپ کیا چاہتے ہیں؟ کوئی آپ کی گنتی پوری کرے؟ کوئی آپ کے لیے مخالفین کو جیل میں ڈالے، میڈیا کو مینیج کرے، جب کوئی یہ سب کرنے کو تیار نہیں تو آپ ان کو جانور کہہ رہے ہیں؟ یہ دنیا کوکیا پیغام دے رہے ہیں؟ آئین کی پاسداری کی بات کرنا تو اچھی بات ہے، اتنا سیخ پا ہونے، مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…