چوہدری نثار PTI جوائن نہیں کرینگے، آزاد رہیں گے، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان اور چوہدری نثار علی خان میں رابطوں کے باوجود وہ عمران خان کی پارٹی جوائن نہیں کر ینگے اور آزاد حیثیت برقرار رکھیں گے، ن لیگ میں ان کی واپسی کے امکانات ختم ہو چکے اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں کام نہیں کر سکتے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے الیکشن 2018سے قبل چوہدری نثار علی خان سے ملاقات میں پارٹی جوائن کرنے اور پارٹی کا سینئر عہدیدار بنانے کی آفر کی تھی جسے چوہدری نثار نے قبول نہیں کیا تھا .
وزیر اعظم نے انکو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانے کی آفر بھی کی تھی ، اسوقت انکی سوچ تھی کہ ایک ایسی اسمبلی جس میں ن لیگ اپوزیشن میں ہو اور حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر وہ ایوان میں شہباز شریف کیخلاف نہیں بول سکیں گے اور ایک صوبائی نشست کی بنیاد پر انکا وزیر اعلیٰ بننا مناسب نہیں ہو گا .
وزیر اعظم کے رابطوں کے باوجود انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کی حامی نہیں بھری ، ان دنوں بھی وہ چکری اور حلقے کے دوسرے مقامات پر میل ملاقاتوں میں مصروف ہیں ، انکے صاحبزادے تیمور علی خان نے بھی حلقے میں اثر و رسوخ بڑھانا شروع کیا ہے .چوہدری نثار علی خان کے پاس مستقبل کی سیاست کیلئے آپشنز کھلے ہوئے ہیں مسلم لیگ (ن) کے اندر مریم نواز کے سوا دیگر سینئر رہنمائوں کیساتھ رابطے برقرا ر ہیں۔

Recent Posts

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

4 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

14 mins ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

26 mins ago

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

41 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے پیشگوئی کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور…

48 mins ago

بجلی کا شارٹ فال 4 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیا،لائن لاسز والے علاقوں میں12سے14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔…

52 mins ago