وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم ویڈیو پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے کہا ہےکہ وہ 27 مارچ کو یہ پیغام دینے نکلیں کہ وہ برائی کے ساتھ نہیں ہیں،تا کہ مستقبل میں کسی کی جرات نہ ہوکہ وہ ہارس ٹریڈنگ کرکے جمہوریت اور قوم کو نقصان پہنچائے،ملک میں 30 سال سے لوٹ مار کرنے والا ڈاکوئوں کا ٹولہ اکھٹے ہوکر کھلے عام پارلیمنٹرینز کے ضمیر خرید رہا ہے۔جمعرات کو جاری کیے گئے قوم کے نام اپنےویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا حکم اللہ نے قرار دیا ہے،اللہ تعالی مسلمانوں کو حکم دیتا

ہے کہ تم نے اچھائی کے ساتھ اور برائی اور بدی کے خلاف کھڑے ہونا ہے ،اس سے معاشرہ زندہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈاکوئوں کا ٹولہ جو 30 سال سے لوٹ رہا ہے،کرپشن کرکے پیسے باہر بھیج رہا ہے اب اس نے اکٹھے ہو کر پارلیمنٹیرین کے ضمیر کی قیمتیں لگائی ہیں،ان کو کھلے عام خرید رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ میں یہ چاہتاہوں کہ ساری قوم 27 مارچ کومیرے ساتھ صرف ایک پیغام دینے کے لئے نکلے کہ ہم بدی کےساتھ نہیں بلکہ ہم بدی کے خلاف ہیں،ہم اس ملک کی جمہوریت اور قوم کے خلاف ہونے والے اس جرم کے خلاف ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ لوگ چوری کے پیسے سے عوامی نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہیں،قوم اس کے خلاف کھڑی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ قوم 27 مارچ کو میرے ساتھ نکلےاور سارے پاکستان کو پتہ ہونا چاہیے کہ آگےکسی کی جرات نہیں ہونا چاہیے کہ اس طرح ہارس ٹریڈنگ کر کے ملک کی جمہوریت اور قوم کو نقصان پہنچائے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا فلسطین پر حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی نے فلسطین پر حکومت کی منعقدہ اے پی سی میں…

1 min ago

بانی پی ٹی آئی کو رہا کرواکر واپس لے جانیوالے خود غائب ہوگئے : امیر مقام

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ…

7 mins ago

پی ٹی ایم جیسی قوم پرست جماعت پر پابندی صوبائی سیاست اور قوم پرستی کو دبانے کی کوشش ہے ‘سردار اختر مینگل

پاکستانی مقتدرہ کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی کی مذمت کا سلسلہ جاری…

17 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی،درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین…

29 mins ago

پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر…

31 mins ago

کراچی دھماکا خودکش قرار، غیر ملکیوں کی گاڑی سے بارود سے بھری کار ٹکرائی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شب ایئر پورٹ…

44 mins ago