4افراد جاں بحق ، دردناک واقعہ نے سوگ برپا کردیا ،امدادی ٹیمیں روانہ

شیخوپورہ(قدرت روزنامہ) فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے . نجی ٹی وی چینل کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے مانانوالہ میں تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے .

ریسکیو کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، اور بس ڈرائیور بھی جائے وقوعہ سے فرارہوگیا ہے . ریسکیو نے تیس زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے . جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے . . .

متعلقہ خبریں