معروف اینکر کامران خان کی جانب سے فیض حمید کو آرمی چیف نہ بنانے اور عثمان بزدار کو ہٹانے کی تجویز ،وزیر اعظم عمران خان کا ردعمل آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو آرمی چیف نہ بنانے اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کرنے کی تجویز سے متعلق سوال پر قہقہ لگا دیا، بدھ کو صحافیوں نے جب وزیر اعظم عمران خان سے سوال کیا کہ معروف ٹی وی اینکرکامران خان کی طرف سے تجویز دی گئی ہے اگر وزیر اعظم کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو آرمی چیف نہ بنانے اوروزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو ہٹا کر نیا وزیر اعلیٰ لانے کا اعلان کر دیں تو ان کے خلاف تحریک

عدم اعتماد کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو سکتا ہے ،اس سوال پر وزیر اعظم نے قہقہ لگایا اور کہا کہ پتہ نہیں کہ کون ٹی وی اینکرکامران خان کو ایسی باتیں بتاتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ابھی تو لڑائی شروع ہوئی ہے ، کسی کو غلط فہمی ہو سکتی ہے کہ گھر بیٹھ جاوں گا،کسی صورت استعفی نہیں دوں گا،کیا چوروں کے دباو پر استفعی دے دوں؟ کیا لڑائی سے پہلے ہاتھ کھڑے کردوں؟ عدم اعتماد والا میچ ہم جیتیں گے، عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز ملے گا ، اپوزیشن نے دبا ومیں آکر اپنے سارے پتے ظاہر کردیے، فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوجاتے، سیاست کے لیے فوج کو بدنام نہ کیا جائے، ن لیگ اور پی پی کی سیاست چوری اور چوری چھپانا ہے، فضل الرحمان سیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں۔ فضل الرحمان کا اب ٹیم سے باہر ہونے کا وقت ہو گیا ہے،نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، نیوٹرل والی بات اچھائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے تناظر میں کی، چوہدری نثار سے 50 سالہ دوستی ہے، میں جو کچھ کر رہا ہوں وزارت عظمی کے لیے نہیں کر رہا، میں واضح کہہ رہا ہوں کہ وہ نہیں جیتیں گے، ہم سے جو دور جائے گا وہ پیسے کے لیے جائے گا۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی کو رہا کرواکر واپس لے جانیوالے خود غائب ہوگئے : امیر مقام

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ…

5 mins ago

پی ٹی ایم جیسی قوم پرست جماعت پر پابندی صوبائی سیاست اور قوم پرستی کو دبانے کی کوشش ہے ‘سردار اختر مینگل

پاکستانی مقتدرہ کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی کی مذمت کا سلسلہ جاری…

15 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی،درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین…

28 mins ago

پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر…

29 mins ago

کراچی دھماکا خودکش قرار، غیر ملکیوں کی گاڑی سے بارود سے بھری کار ٹکرائی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شب ایئر پورٹ…

43 mins ago

تحریک انصاف کا فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے…

51 mins ago