ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے لئے گیم چینجر سے کم نہیں، ضیا لانگو

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میرضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ جن لوگوں کوعوام نے مکمل ریجکٹ کردیا ہے آج وہ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لئے منفی سیاست کے ذریعے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کررہے ہیں انکو مشورہ ہے کہ پروپیگنڈہ سیاست کے ذریعے خود کو ہلکان نہ کریں اہل بلوچستان حقیقت سے آشنا ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا موجودہ صوبائی حکومت ریکوڈک منصوبے کو اہل بلوچستان کی طرز زندگی کی بہتری اور صوبے کی ترقی کے لئے بروئے کار لانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے لئے کسی گیم چینجر سے کم نہیں اس کے ذریعے صوبے میں ترقی کے نئے دریچے کھل رہے ہیں موجودہ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ بلوچستان کے وسائل کو یہاں کے عوام کے لئے ہی قابل استعمال لاتے ہوئے ان کی طرز زندگی میں بہتری لائی جائے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہاہے کہ جن لوگوں کو بلوچستان کے عوام نے مکمل طور پر ریجکٹ کردیا تھا آج وہ اپنی ساکھ کوبچانے کے لئے بلوچستان کے وسائل پرسیاست کررہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جن کی اسمبلی میں ایک بھی نمائندگی موجود نہیں ان نا اہل لوگوں کو صوبے کی عوام نے مکمل طور پر ریجیکٹیڈ کردیا مگر اس کے باوجود بھی یہ اہل بلوچستان کے غموں کے لئے ہلکان ہونے کا ڈرامہ رچارہے ہیں اگر بلوچستان کے عوام ان لوگوں سے اتنے ہی مطمئن ہوتے تو عام انتخابات میں اس طرح سے انہیں ریجیکٹ نہ کرتے بلوچستان کے عوام جانتے ہیں کہ کون انکے حقوق کا دفاکررہاہے اور کن لوگوں نے محض سیاسی نعروں کے ذریعے اپنے مفادات حاصل کئے لہذا ہم ریجکٹیڈ لوگوں کومشورہ دیتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے عوام کی ترقی کی راہ میں روکاٹیں حائل کرنے کے بجائے انہیں خوشحال ہوتا دیکھیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ریکوڈک منصوبے کو اہل بلوچستان کی طرز زندگی کی بہتری اور صوبے کی ترقی کے لئے بروئے کار لانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے بلوچستان کے وسائل صوبے کے عوام کے ہیں اور ہم اپنے عوام کے بہترین ترجمانی کررہے ہیں۔

Recent Posts

کے پی میں امن کیلیے گرینڈ جرگہ، وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک پلیٹ فارم پر

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا میں امن کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں اور سیاسی جماعتیں ایک…

14 mins ago

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان آئینی ترامیم پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور چیئرمین پیپلز…

37 mins ago

وفاقی کابینہ نے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی…

49 mins ago

پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری محبت اور احترام کے جذبات رکھتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف نے سعودی کاروباری وفد کو پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین…

2 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی بیرل 7 ڈالر تک اضافہ ریکارڈ اسلام آباد (قدرت…

2 hours ago

پاکستان ہمارا گھر اور ہمارا خاندان ہے، ہمارا تعلق چند دہائیوں کا نہیں 1400 سال کا ہے،سعودی وزیر

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی تعاون کا نیا دور شروع ہوگیا، سعودی وزیر…

2 hours ago