وزیراطلاعات کا بیان توہین عدالت ہے، طلب کیا جائے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر مسلم لیگ ن، اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے سپریم کورٹ بار سے متعلق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فواد چوہدری کا بیان توہین عدالت ہے، سپریم کورٹ بار کی آزادانہ ساکھ مجروح کرنے والےبیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، سپریم کورٹ وزیر اطلاعات کو طلب کرے۔
اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ تمام بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء سے اپیل ہے اس رویئے کی مذمت کریں، اس کا نوٹس لیں، زیر سماعت مقدمے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش عدلیہ کی ساکھ متاثر کرنےکی کوشش ہے، اداروں پر حملہ آور ہونے والے وکلاء تنظیموں پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن کی اپنی کوئی ساکھ نہیں وہ منتخب وکلاء تنظیموں کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش کر رہےہیں، عدالتوں، الیکشن کمیشن میں معافیاں مانگنے والے پھر توہین کر رہےہیں۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو یہ رویہ دیکھنا چاہیے، کوئی تکلیف ہے تو وزیراطلاعات الزامات لگانے کے بجائے سپریم کورٹ جائیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

3 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

3 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago