لہسن قدرتی اینٹی بائیوٹک، باقاعدگی سے استعمال، فائدے ہزار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جدید سائنس اور ہربل میڈیسن میں سن 1700 سے لہسن کو بطور دوا استعمال کیا جا رہا ہے۔ماہرینِ صحت کا کہنا ہےکہ لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے، جوکئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
انسان قدیم زمانوں سے لہسن کا استعمال کرتا آیا ہے قدیم رومن، مصری، ایرانی،عرب، چائینز اور دنیا کی مختلف اقوام نے لہسن کے فوائد کوتسلیم کیا ہے جبکہ لہسن کو مصالحہ جات کا ”سردار“ بھی کہا گیا ہے۔ صحت کے حوالے سے ذائقے میں تیز اور سخت بو والے لہسن کے بے شمار فوائد سامنے آئے ہیں۔
لہسن کے کارآمد فائدے
لہسن کا نہار منہ استعمال ایسے تمام جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے جو غذا کے ہضم میں رکاوٹ بنتے ہیں اور آنتوں کو ان جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے۔طاقتور قدرتی اینٹی بائیوٹیک میں موجود عناصر کھانسی کے لئے مفید علاج ہے۔
لہسن کا باقاعدگی سے استعمال کئی بیماریوں بشمول کھانسی، بلڈ پریشر اور دل کے مسائل سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔پیٹ کی چربی گھلانے اور وزن کم کرنے کے لیے نہار منہ لہسن کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے جس کے بے شمار فوائد مجموعی صحت پر مرتب ہوتے ہیں۔
جن افراد کو ایکنی، کیل مہاسے اور وائٹ، بلیک ہیڈز کی شکایت ہو نہار منہ لہسن کا استعمال اُن افراد کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔لہسن کا نہار منہ استعمال بھوک کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو مضبوط کرتا ہے۔
لہسن کا استعمال انسان کے اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے اور دباؤکے احساس کو کم کرتا ہے۔لہسن کا باقاعدگی سے استعمال بلند فشار خون اور ہائپر ٹینشن کوکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Recent Posts

گلگت بلتستان میں سیاحت کے موسم میں سی 130 طیارے چلائے جائیں، امیر مقام

گلگت (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے…

9 mins ago

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے، راجا پرویز اشرف

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر اور صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجا پرویز اشرف نے کہا…

20 mins ago

پاکستان میں حالیہ 24.8 فیصد مہنگائی اگلے سال 12.7 فیصد پر آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ…

37 mins ago

سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ میں محمد نورالحسن کی انٹری ہوگئی

ترکیہ(قدرت روزنامہ)اسلامی تاریخی پر بننے والی پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’…

1 hour ago

شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں اسکریپ کی دکانوں کی بندش پر حکومت کو نوٹس

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کی جانب سے اسکریپ اور کباڑ کی دکانیں…

1 hour ago

50 ہزار بار اے ایس پی شہر بانو جیسے بچوں کا ہاتھ چوموں گی، جگن کاظم

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ…

1 hour ago