پابندی ختم۔۔عرب ملک نے پاکستانیوں کے لیے درواز کھول دئیے

ابوظہبی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات نے پاکستان ،بھارت ، نائیجریااوردیگرممالک سے ٹرانزٹ پروازوں سے آنے والے مسافروں کے داخلے پرعائد پابندی ختم کردی . عرب خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے چند ماہ قبل ک و رو ن ا کے باعث جنوبی ایشیا اورافریقہ کے بعض ممالک کے مسافروں کی آمد پرپابندی عائدکی تھی جواب ہٹادی گئی ہے .

یواے ای کی نیشنل ایمرجنسی اینڈ کرائسز مینجمنٹ اتھارٹی نے منگل کے روز اپنے آفیشل ٹوئٹر پرکہاکہ جن ممالک کی پروازوں کومعطل کیاتھاوہاں سے مسافر اپنے ائیرپورٹ سے ٹرانزٹ پروازو ں کے ذریعے پانچ اگست سے متحدہ عرب امارات آسکتے ہیں لیکن انہیں روانگی سے 72گھنٹے قبل کاپی سی آرٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرناہوگی . . .

متعلقہ خبریں