سپیکرعمران خان کوبچانے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، مرتضی وہاب کا دعویٰ

کراچی (قدرت روزنامہ)ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اسپیکرعمران خان کوبچانے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سیاسی جماعت ہے، سب سے بات چیت جاری ہے، ایم کیو ایم سے بھی، سب فیصلے بتا دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے چھٹکارا ضروری ہے، میری کرسی جاتی ہے تو جائے، اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان نہیں بلکہ عمران خان کا ساتھ دیا، عدم اعتماد پچیس مارچ کو پیش ہونی چاہیے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ اسپیکرکسٹوڈین آف ہاس ہوتے ہیں، آئین کہتا ہے

تحریک عدم اعتماد یا رکیوزیشن جمع کروائی جائے تو14دن میں اجلاس بلانا لازم ہے، اسپیکرنے ٹوئٹ کیا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، اسپیکرنے اپنی غیرجانبداری مشکوک بنائی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہمیں شک ہے کہ اسپیکرعمران خان کوبچانے کے لئے کچھ بھی کرسکتا ہے، ماضی کی تلخیوں پرجائیں گے توبہت کچھ کھودیں گے، ایم کیوایم ایک حقیقت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے کوئی بڑے مطالبات نہیں رکھے، ایم کیوایم بلدیات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمدرآمد چاہتی ہے، کچھ نقات پراعتراضات ہیں پرہم اب بھی سپریم کورٹ نہیں گئے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ ہمارے ملک میں قانون بنائے جاتے ہیں عمل درآمد نہیں ہوتا، ہیوی ٹریفک کوشہرمیں داخلہ روکنے کے لئے قوانین موجود ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

1 min ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

6 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

14 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

21 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

30 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

60 mins ago