خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے مستعفی نہ ہونے کی خواہش کر دی ، وجہ کیا بنی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے مستعفی نہ ہونے کی خواہش کردی ۔ انہوں نے کہا ٹرمپ کارڈ جس کے پاس ہوتا ہے وہ کسی کو بتاتا نہیں ہے ، میری خواہش ہے عمران خان عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں ، وہ پارلیمنٹ آئیں اور پھر انہیں شکست ہو ، ان کو احساس کرانا ہے کہ پارلیمنٹ کو اہمیت نہ دیں تو
نتیجہ کیا نکلتا ہے کیوں کہ ان کی جانب سے تکلیف دہ الفاظ استعمال کیے جارہے ہیں ، اگر حکومتی اتحادی جماعتیں ان کے ساتھ ہوتیں تو ایسے الفاظ کا استعمال نہ کیا جاتا۔خورشید شاہ نے کہا کہ ٹرمپ کارڈ کوئی بھی عوام کے خلاف استعمال نہیں کرسکتا ، ڈالر، بجلی، تیل، اناج کی قیمتیں کہاں تک پہنچ گئیں کوئی پوچھنے والا نہیں؟ جو لوگ ہمارے پاس آرہے ہیں وہ خود کو بچا رہے ہیں ، ساڑھے 3 سال ہم نے انتظار کیا ، میثاق معیشت کا بھی کہا، کشمیر سمیت دیگر اہم ایشوز پر میٹنگ ہوئیں ، آرمی چیف آئے لیکن وزیراعظم نہ آئے ، اس دوران اپوزیشن والے سنبھل کر چل رہے تھےاور کہتے تھے آئیں ساتھ بیٹھیں ، کہا جاتا تھا اپوزیشن ناکارہ ہے نااہل اپوزیشن ملی ہے ، اس کے بعد پیپلز پارٹی کو مجبوراً طاقت کا مظاہرہ کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سینیٹ میں شکست ہوئی تھی تو انہوں نے اعتماد کا ووٹ لیا تھا ، چوہدری نثار کی ملاقاتیں ایک سال پہلے ہوئی تھیں جب کہ وزیر اعظم کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ 10لاکھ لوگ کھڑے کردوں گا دیکھتے ہیں کون پارلیمنٹ جاتا ہے، ہم آپ کا یہ طریقہ کار بھی دیکھ لیتے ہیں۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو 2 وفاقی وزیر اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی چھوڑ کر جار ہے ہیں ، ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی کارڈ نہیں رہ گیا ، ہمارے پاس ارکان کی تعداد 27 ہوچکی ہے ، پی ٹی آئی کے 11 لوگ اور 2 وفاقی وزیر بھی آ رہے ہیں جب کہ عثمان بزدار بھی چھوڑ کر جار ہے ہیں ، وہ سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ کے لیے رابطے کررہے ہیں اور کہیں مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا کہہ رہے ہیں ۔راجہ ریاض نے کہا کہ ہمارے پاس ارکان کی تعداد 27 ہوچکی ہے ، مولانا فضل الرحمان کے پاس بھی 2 سے 3 لوگ ہیں ، سنا ہے مسلم لیگ ق کے پاس بھی 3 سے 4 افراد موجود ہیں یوں تحریک عدم اعتماد میں ارکان کی تعداد 200 تک پہنچ جائے گی ، قرآن پاک کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں میں نے ایک روپیہ رشوت نہیں لی ، اگر عمران خان میڈیا پر آکر قراٰن پاک اٹھا کر کہہ دیں تو میں انہیں معاف کردوں گا۔

Recent Posts

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

4 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

9 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

15 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

22 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

27 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

35 mins ago