(قدرت روزنامہ)لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں مودی ملوث ہے
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ فیٹف سے پہلے کوئٹہ اور مختلف شہروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا،خطے میں حالات تیزی سے بدلنے جا رہے ہیں،6 ماہ اہم ہیں،شہباز شریف مفاہمت کی طرف بڑھ رہے ہیں ،پیپلزپارٹی اوردیگر جماعتوں کو کہنا چاہتا ہوں سیاست میں تبدیلی آرہی ہے ، دونوں پارٹیوں میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائی جاری ہے،مقبوضہ وادی میں کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کردی ہیں، پاکستان کیخلاف ہائبرڈ وار شروع کردی گئی ہے ،اپوزیشن کویقین ہوگیا ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے،ہم نے کرپٹ لوگوں کو جیل بھیج دیا داسو واقعے کو دفتر خارجہ ڈیل کر رہا ہے
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے تمام شعبوں سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ ہوگا، آج کچھ صحافی پاکستان آ رہے تھے، بھارت نے ان کو روک دیا،بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے، وزارت داخلہ میں کرپٹ لوگوں کیخلاف جھاڑو پھیر دیں گے،کل پورے ملک میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے، عمران خان کی حکومت کشمیر کی کھل کر حمایت کر رہی ہے،لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو ،شہبازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کےلیے درخواست ہی نہیں دی، شہبازشریف کوشش کررہےہیں کہ نوازشریف کووطن واپسی پر جیل نہ جانا پڑیں افغان سفیر کی بیٹی کیس پر افغان تفتیشی ٹیم پاکستان میں ہے، . .
متعلقہ خبریں