لاہور(قدرت روزنامہ) جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری نے کہاہے کہ عثمان بزدار کی تبدیلی کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے . نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین گروپ نے مائنس بزدار مطالبہ واپس لینے کی حکومتی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی ہے .
گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے اپوزیشن اور حکومت سے رابطے جاری ہیں، روزانہ کی پیش رفت کے حوالے سے باہمی مشاورت بھی کررہے ہیں، حکومتی شخصیات کو ہر مرتبہ واضح کیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی کے بعد ہی مزید مذاکرات ممکن ہیں اور
عثمان بزدار کی تبدیلی کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے . دوسری جانب وزیراعلیٰ ہائوس سے سرکاری ریکارڈ غائب کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی . مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ یہ ایوان وزیراعلی ہاس سے اہم سرکاری ریکارڈ غائب کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے . سرکاری ریکارڈ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہوسکتا . وزیراعلی پنجاب کی سرکاری رہائشگاہ سے بھی ڈیٹا نکال لیا گیا ہے . وزیر اعلیٰ ہائوس کا سرکاری ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے . سرکاری رہائشگاہ لیب ٹاپ اور فوٹیج وغیر بھی ڈیلیٹ کردی گئی ہے . قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ تمام سرکاری ریکارڈ منتقل کرنے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں .
. .