اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متنازع بلز پر نظرثانی کے لئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے تشکیل دی جانے والی خصوصی کمیٹی غیر فعال ہوگئی اور 25 دن سے زائد گزرنے کے باوجود کمیٹی کے پہلے اجلاس کے فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہ ہو سکا ۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں 21 متنازع بلز کو پاس کیا گیا جس کی اپوزیشن نے شدید مخالفت کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ ان بلز کو کورم پورا نہ ہونے کے باوجود منظور کیا گیا جو خلاف قانون ہے اور
اپوزیشن نے اس پر پارلیمانی بزنس میں حکومت سے تعاون سے انکار کر دیا تھا جس پر سپیکر نے ایک خصوصی کمیٹی بنائی تھی جس میں14اراکین تھے اس کا ایک اجلاس بھی ہو چکا ہے جس میں فیصلہ ہوا تھا کہ مرحلہ وار پاس ہونے والے تمام متنازع بلز کا جائزہ لیا جائیگا لیکن جائزے کے لئے کمیٹی کا دوسرا اجلاس ابھی تک منعقد نہیں ہو سکا اور اس معاملے پر حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن بھی خاموش ہوگئی ہے ،واضح رہے کہ متنازع قانون سازی پر اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی تھی جس پر حکومت کو کمیٹی بنانا پڑی مگر یہ کمیٹی غیر فعال ہوگئی ہے ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…