راولپنڈی (قدرت روزنامہ) تیز رفتار مسافر بس کا رکشے اور موٹرسائیکل سے تصادم، متعدد افراد جاں بحق، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا . دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سے بھکر جانے والی مسافر بس کی زد میں آ کر خاتون اور 2 بچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں .
بتایا گیا ہے کہ تیز رفتار بس کے ڈرائیور نے سڑک پر موجود گڑھے کو بچانے کی کوشش کی تو بس سامنے آنے والے رکشہ اور موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی .
حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ رکشہ میں بیٹھی ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ کئی زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا . تاہم زخمیوں میں شامل 2 بچیاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئیں . مزید بتایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور بس کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ جائے حادثہ پر اکٹھے ہونے والے مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی .
. .