تیز رفتار مسافر بس کا رکشے اور موٹرسائیکل سے تصادم، متعدد افراد جاں بحق

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) تیز رفتار مسافر بس کا رکشے اور موٹرسائیکل سے تصادم، متعدد افراد جاں بحق، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سے بھکر جانے والی مسافر بس کی زد میں آ کر خاتون اور 2 بچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ تیز رفتار بس کے ڈرائیور نے سڑک پر موجود گڑھے کو بچانے کی کوشش کی تو بس سامنے آنے والے رکشہ اور موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی۔

حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ رکشہ میں بیٹھی ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ کئی زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم زخمیوں میں شامل 2 بچیاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور بس کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ جائے حادثہ پر اکٹھے ہونے والے مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی ۔

Recent Posts

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

23 mins ago

ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

24 mins ago

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

27 mins ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

30 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس ،عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…

30 mins ago

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی آگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…

36 mins ago