تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی یا نہیں،نواز شریف نے پیشگی اطلاع دےد ی

 

لندن ،اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ جلد از جلدوطن واپس پہنچنا چاہتے ہیں ، جونہی ڈاکٹروں نے اجازت دی اگلی فلائٹ پر پاکستان پہنچ جاؤں گا ، انشاء اللہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی کیونکہ نمبرز پورے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن سنتوش کمار بگٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے نواز شریف سے لندن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار بھی موجودتھے نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ جلد

وطن واپس پہنچنا چاہتے ہیں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ وہ ملک کی معاشی صورت حال پر سخت رنجیدہ ہیں معاشی زبوں حالی ، مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کا جینا دو بھر کر دیا ہے ، بلوچستان کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مستحکم بلوچستان پرامن پاکستان کیلئے ناگزیر ہے مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان کے عوام اور اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے بلوچستان اسمبلی سنتوش کمار بگٹی نے کاوی موساوی کی رپورٹ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا اس فیصلے نے شریف خاندان کے شفاف کردارپر مہر تصدیق ثبت کردی ہے اور یہبات ثابت ہوگئی ہے کہ شریف خاندان کے خلاف کرپشن کے نام پر بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا۔قبل ازیںمسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو نااہل حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔ لندن میں نامور گلوکار وارث بیگ نے ن لیگ کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی جہاں سینیٹر اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان کے سیاسی حالات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو نااہل حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔

Recent Posts

این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی…

1 min ago

بلوچستان، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

28 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی کے 19 کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت رگدی عدالت نے پی ٹی آئی کے 19 کارکنوں کو جسمانی…

45 mins ago

حماس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کے خواب چکناچور کردیے، حافظ نعیم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حماس…

55 mins ago

اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف میں علیحدگی کی…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔…

1 hour ago