کراچی ((قدرت روزنامہ) قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے آسٹریلیا کیلئے 22 اپریل سے پروازیں شروع کردے گی، سڈنی آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز جمعہ سے ہوگا، ابتدائی طور پر براہ راست پروازیں جمعہ کو لاہور تا سڈنی اور اتوار کو سڈنی تا لاہور چلائی جائیں گی۔ اے آروائی کے مطابق ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی سڈنی آسٹریلیا کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز جمعہ 22 اپریل 2022 سے ہوجائے گا۔
سڈنی کی براہ راست پروازیں ابتدائی طور پر جمعہ کو لاہورسے سڈنی اور اتور کو سڈنی سے لاہور کے لئے چلائی جائیں گی۔ سڈنی کے لیے براہ راست پروازوں سے وقت کی بچت کے ساتھ مسافروں کو سامانا کی مد میں بھی سہولت دی جارہی ہے ۔
سڈنی کے لئے اکانومی کلاس کے مسافروں کو 45 کلو گرام جبکہ ایگزیکٹو اکانومی کلاس کے مسافروںکو 55 کلوگرام سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے فلائٹ آپریشنز کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کا جائزہ لیتے ہوئے مارکیٹنگ اور فرنٹ لائن ٹیموں کو مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے ایوی ایشن انڈسٹری کو درپیش کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا منصوبہ بنایا ہے اور حال ہی میں کراچی اور لاہور سے باکو کے لیے پروازیں شروع کی گئی ہیں۔
قومی ائر لائن اپنے نیٹ ورک میں مزید منزلیں شامل کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ دوسری جانب دبئی ایئرپورٹس نے نومئی سے دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے (ڈی ایکس بی)کا شمالی رن وے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد متعدد پروازوں کا شہر کے دوسرے آل مکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف موڑے جانے کا امکان ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…
لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…