رپورٹ کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ نئے ضوابط نو اگست سے نافذ ہوں گے . چھ سال یا اس سے زائد عمر کے تمام مسافروں کی پاکستان پہنچنے پر ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ کی جائے گی . وہ مسافر جن کی عمر چھ سے 12برس کے درمیان ہے، ان کے ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں انہیں سول انتظامیہ کی نگرانی میں گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا . 12برس سے زائد عمر کے مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں انہیں رائج سہولیات کے تحت قرنطینہ کیا جائے گا . مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19کی بگڑتی ہوئی صورت حال میں پاکستان پہنچنے والے کسی بھی یا تمام مسافروں پر شعبہ صحت کی جانب سے اضافی شرائط بھی عائد کی جا سکتی ہیں . تمام بین الاقوامی ایئر لائنز کو اس حکم نامے پر سختی سے عمل کی ہدایت کی گئی ہے . . .
(قدرت روزنامہ)نئی ہدایات کے مطابق چھ سال یا اس سے زائد عمر کے مسافروں کے لیے پاکستان کے سفر سے قبل 72گھنٹے کے دورانیے میں لیے گئے منفی پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوں گے .
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں .
متعلقہ خبریں