بچوں کے ٹیسٹ بھی لازمی، پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے قرنطینہ کے نئے ایس او پیز

(قدرت روزنامہ)نئی ہدایات کے مطابق چھ سال یا اس سے زائد عمر کے مسافروں کے لیے پاکستان کے سفر سے قبل 72گھنٹے کے دورانیے میں لیے گئے منفی پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوں گے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ نئے ضوابط نو اگست سے نافذ ہوں گے۔چھ سال یا اس سے زائد عمر کے تمام مسافروں کی پاکستان پہنچنے پر ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ کی جائے گی۔وہ مسافر جن کی عمر چھ سے 12برس کے درمیان ہے، ان کے ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں انہیں سول انتظامیہ کی نگرانی میں گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا۔12برس سے زائد عمر کے مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں انہیں رائج سہولیات کے تحت قرنطینہ کیا جائے گا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19کی بگڑتی ہوئی صورت حال میں پاکستان پہنچنے والے کسی بھی یا تمام مسافروں پر شعبہ صحت کی جانب سے اضافی شرائط بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔تمام بین الاقوامی ایئر لائنز کو اس حکم نامے پر سختی سے عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری 5 کلو چرس اور کلاشنکوف سمیت گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سابق مشیر سردار…

1 min ago

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…

11 mins ago

خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی خواتین نے وژن 2030 کے تحت قانونی اور سماجی حقوق کے…

27 mins ago

رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ…

42 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: پنجاب کےکس شہر سےکتنے افراد شریک ہوئے؟ صوبائی حکومت نے تعداد بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے…

2 hours ago

علی امین گنڈ اپور لاہور جلسہ میں وقت پر کیوں نہ پہنچے؟ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

2 hours ago