’’اب بات صرف عمران خان سے ہوگی ‘‘ جہانگیر ترین گروپ نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری نے کہاہے کہ عثمان بزدار کی تبدیلی کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔جہانگیر ترین گروپ کے سرکردہ رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے صوبائی سطح پر مزید بات چیت سے انکار کردیا ہے، عثمان بزدار کو ہٹانےکے بعد ہی مذاکرات نتیجہ خیز ہوسکتے ہیں۔ عون چوہدری نے کہا کہ عثمان بزدار کو ہٹائے بغیر معاملات آگےنہیں بڑھ سکتے، پہلےبزدار کی تبدیلی پھر دیگر ایجنڈے پر بات چیت ہوگی،ہم مائنس عثمان بزدار کے مطالبے پر کھڑے ہیں، مراد راس کی عزت کرتےہیں،
اب بات صرف عمران خان یا وفاقی وزرا سے ہونگی۔نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین گروپ نے مائنس بزدار مطالبہ واپس لینے کی حکومتی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی ہے۔ گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے اپوزیشن اور حکومت سے رابطے جاری ہیں، روزانہ کی پیش رفت کے حوالے سے باہمی مشاورت بھی کررہے ہیں، حکومتی شخصیات کو ہر مرتبہ واضح کیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی کے بعد ہی مزید مذاکرات ممکن ہیں اور عثمان بزدار کی تبدیلی کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ ہائوس سے سرکاری ریکارڈ غائب کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ یہ ایوان وزیراعلی ہاس سے اہم سرکاری ریکارڈ غائب کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔سرکاری ریکارڈ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہوسکتا۔وزیراعلی پنجاب کی سرکاری رہائشگاہ سے بھی ڈیٹا نکال لیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ ہائوس کا سرکاری ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔سرکاری رہائشگاہ لیب ٹاپ اور فوٹیج وغیر بھی ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ تمام سرکاری ریکارڈ منتقل کرنے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

 

Recent Posts

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

2 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

4 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

5 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

16 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

22 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 18نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

24 mins ago