ملکی سیاست کے لیے آنے والے دو تین دن بہت ہی اہم قرار ۔۔۔ عمران خان جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں، تہلکہ خیز پیش گوئی
کراچی(قدرت روزنامہ)مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان غصے میں آکر جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں . ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ملکی سیاست کے لیے آنے والے دو تین دن بہت ہی اہم اور مشکل ہیں، عمران خان کا دور ختم ہوچکا .
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کی اکثریت نہیں رہی ، اب ہر جگہ سے اپوزیشن کے حق میں فیصلے آرہے ہیں،عمران خان کیساتھ دھوکا ہورہا ہے، ان کے اپنے لوگ انہیں دھوکا دے رہے ہیں . منظور وسان نے کہاکہ یہ پہلی
حکومت تھی جسے اسٹیبلشمنٹ نے بالکل کھلی چھوٹ دی تھی . قبل ازیں اپنے خوابوں کے حوالے سے مشہور مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کی گیم اوور ہو چکی ہے اور انہیں بلوچستان کی مچھ جیل میں قید ہوتا دیکھ رہا ہوں . ایک ویڈیو بیان میں منظور وسان نے کہا کہ شیخ رشید کے 28 مارچ تک ایسےہی بیانات آئیں گے لیکن شیخ رشید کو شیخ رشید نہیں سمجھا جائے گا . منظور وسان نے مزید کہا کہ شیخ رشید کو مستقبل میں مچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید اب بہانہ ڈھونڈ رہا ہے مگر ان کی گیم اوور ہو چکی ہے . تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی عمران خان سے نفرت کا اظہار کرکے ان سے الگ ہو رہے ہیں جبکہ عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کر کے فرار ہونا چاہتے ہیں . تحریک انصاف اور اپوزیشن کے جلسے کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے مشیر زراعت سندھ کا کہنا تھا کہ ڈی چوک پر نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی اپوزیشن جلسہ کر سکے گی، 28 سے پہلے تمام معاملات حل ہو جائیں گے . صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے، ملک میں قومی حکومت بھی بن سکتی ہے جس میں کوئی حرج نہیں ہے . انہوں نے مزید کہا کہا کہ قومی حکومت بنیتو اچھی بات ہے اور آگے چل کر عام انتخابات کروائے، عمران خان اب کسی کو کچل نہیں سکتے کیونکہ اب وہ پہلے جیسے وزیراعظم نہیں رہے .
. .