ملکی سیاست کے لیے آنے والے دو تین دن بہت ہی اہم قرار ۔۔۔ عمران خان جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں، تہلکہ خیز پیش گوئی

کراچی(قدرت روزنامہ)مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان غصے میں آکر جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ملکی سیاست کے لیے آنے والے دو تین دن بہت ہی اہم اور مشکل ہیں، عمران خان کا دور ختم ہوچکا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کی اکثریت نہیں رہی ، اب ہر جگہ سے اپوزیشن کے حق میں فیصلے آرہے ہیں،عمران خان کیساتھ دھوکا ہورہا ہے، ان کے اپنے لوگ انہیں دھوکا دے رہے ہیں۔منظور وسان نے کہاکہ یہ پہلی

حکومت تھی جسے اسٹیبلشمنٹ نے بالکل کھلی چھوٹ دی تھی۔قبل ازیں اپنے خوابوں کے حوالے سے مشہور مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کی گیم اوور ہو چکی ہے اور انہیں بلوچستان کی مچھ جیل میں قید ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ایک ویڈیو بیان میں منظور وسان نے کہا کہ شیخ رشید کے 28 مارچ تک ایسےہی بیانات آئیں گے لیکن شیخ رشید کو شیخ رشید نہیں سمجھا جائے گا۔منظور وسان نے مزید کہا کہ شیخ رشید کو مستقبل میں مچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید اب بہانہ ڈھونڈ رہا ہے مگر ان کی گیم اوور ہو چکی ہے۔تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی عمران خان سے نفرت کا اظہار کرکے ان سے الگ ہو رہے ہیں جبکہ عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کر کے فرار ہونا چاہتے ہیں۔تحریک انصاف اور اپوزیشن کے جلسے کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے مشیر زراعت سندھ کا کہنا تھا کہ ڈی چوک پر نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی اپوزیشن جلسہ کر سکے گی، 28 سے پہلے تمام معاملات حل ہو جائیں گے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے، ملک میں قومی حکومت بھی بن سکتی ہے جس میں کوئی حرج نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہا کہ قومی حکومت بنیتو اچھی بات ہے اور آگے چل کر عام انتخابات کروائے، عمران خان اب کسی کو کچل نہیں سکتے کیونکہ اب وہ پہلے جیسے وزیراعظم نہیں رہے۔

Recent Posts

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

11 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

21 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

22 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

37 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

51 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

55 mins ago