عدم اعتماد پر ووٹنگ میں ایک سے ڈیڑھ ماہ تاخیر کی جائے‘ارکان کی وزیراعظم کو تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی . نجی ٹی وی جیو کے مطابق ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک کمیٹی کے ارکان نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی ہے کہ کل یعنی 25 مارچ کو اجلاس کا پہلا دن مختصر رکھا جائے .

ذرائع کے مطابق ارکان نے تجویز دی ہے کہ اجلاس رکن قومی اسمبلی خیال زمان کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی کردیا جائے اور اپوزیشن کو عدم اعتماد کی تحریک پیش نہ کرنے دی جائے . پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق

ارکان نے مرحوم رکن قومی اسمبلی کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کی تجویز بھی دی . ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے ارکان نے وزیراعظم کو تجویز دی کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں ایک سے ڈیڑھ ماہ تاخیر کی جائے . ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں دی جانے والی تجاویز کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی . واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم آخری دم تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی . وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا . ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت پر بریفنگ دی گئی . ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے . اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم آخری دم تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، یہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے میں دباؤ میں آجاؤں گا، 27 مارچ کو عوام بتا دیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں . د

. .

متعلقہ خبریں