لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ،جس میں سیاسی امور،امن عامہ کی صورتحال اورتحریک عدم اعتمادکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا . وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورشیخ رشیداحمد نے اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انارکی پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کی .
عثمان بزداراورشیخ رشیداحمد نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گااور27 مارچ کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہو گا . وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں . میر ا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے . انہوںنے کہا کہ
صوبے میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیںاور قانون کی عملداری کو یقینی بنایاگیا ہے . وزیر اعلی عثمان بزدار نے اسلام آباد میں کامیاب او آئی سی کانفرنس کے انعقاد پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو مبارکباد دی . وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ لائن سولجر ہیںاورپنجاب کے عوام کی دن رات خدمت کررہے ہیں . انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے . قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی . انہوںنے کہا کہ اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے اورن لیگ لانگ مارچ کا شیڈول فراہم کرے .
. .