اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے 28 مارچ کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) متحدہ اپوزیشن کی اسلام آباد میں لانگ مارچ کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے نمائندوں کی عدم شرکت ، پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام نے لانگ مارچ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا ،اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 28 مارچ کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے کشمیر ہائی وے پر جلسے کا اعلان کردیا جبکہ لاہور سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مارچ کی قیادت مریم نواز اور حمزہ شہباز کریں گے۔پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل

چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم 28 مارچ کو کشمیر ہائی وے پر جلسہ کرے گی۔ مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ 26 مارچ کو لاہور سے شروع ہوگا اور 28 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا جبکہ گوجرانوالہ اور سرائے عالمگیر پر پڑاؤ ہوگا اور یہاں پارٹی کا جلسہ بھی ہوگا۔حمزہ شہباز اور مریم نواز مسلم لیگ (ن) کے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی دیگر رکن جماعتیں بھی ریلیوں کی صورت میں اسلام آباد پہنچیں گی، قافلے 26 مارچ کو اسلام آباد پہنچنا شروع ہوں گے لاکھوں لوگوں کا جلسہ ملکی تاریخ میں بڑی تبدیلی لائے گا، عمران خان اپنا اجتماع بھی دیکھیں اور ہمارا اجتماع بھی دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 10 لاکھ کے بجائے 10 بندے پورے کریں ایک ایک گملے اور ایک ایک بلب کی حفاظت خود کریں گے، اسلام آباد انتظامیہ سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔پی ڈی ایم کے ترجمان اور رہنما جمعیت علمائے اسلام حافظ حمد اللہ نے کہا کہ یہ مارچ مہنگائی، لاقانونیت، ایک غیرجمہوری مسلط شدہ حکومت کے خلاف ہوگا، ملک میں آئین، قانونی اور نہ پارلیمنٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے فیصلہ ہوا تھا کہ 23 مارچ کو لانگ مارچ مہنگائی مارچ کے نام سے ہوا لیکن 23 مارچ کو او آئی سی کے انعقاد کی وجہ سے نہیں ہوسکا اور خوش اسلوبی سے کانفرنس ہوگئی۔ جو لانگ مارچ کر رہے تھے اب 26 مارچ کو ہمارے قافلے روانہ ہوں گے اور جمعیت علمائے اسلام سندھ کے قافلے سہراب گوٹھ کراچی سے روانہ ہوگئے اور رات سکھر، حیدر آباد پہنچیں گے اور وہاں سے ہوتے ہوئے پنجاب میں داخل ہوں گے، لاہور سے اسلام پہنچیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے قافلے 25 مارچ کو نکلیں گے، قافلے کوئٹہ سے روانہ ہو کر براستہ ڑوب ڈیرا اسمٰعیل خان میں پڑاؤ کریں گے، وہاں قیام کریں اور 26 کو مولانا فضل الرحمٰن کے ہاں رکیں گے، پھر پورے خیبرپختونخوا سے قافلے نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں ڈیرہ اسمٰعیل خان سے قافلے ہکلہ انٹر چینج پہنچیں گے جہاں سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے قافلے ملیں گے اور ملک بھر سے آئے ہوئے سارے قافلے مل کر 26 مارچ کو شام تک اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے اور جی نائن پارک میں جمع ہوں گے ہم یہاں 26 کو پہنچیں گے، 27 مارچ کو ہمارا جی نائن سری نگر ہائی وے میں ہوگا اور ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) اور سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں بی این پی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکن اور جمعیت علمائے پاکستان کے کارکن اور دیگر دیگر جماعتوں کے قافلے سری نگر میں جمع ہوں گے مشترکہ اجتماع ہوگا۔ جمعیت علمائے اسلام کے کارکن 26 مارچ کو سری نگر ہائی وے پر جمع ہوں گے جہاں وہ 27 اور 28 کو بھی وہاں رہیں گے، اس کے بعد اپوزیشن قیادت اگلا لائحہ عمل دے گی۔وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکا کے خلاف بیان دے کر محض عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، یو ٹرن جھوٹ کا دوسرا نام ہے۔ عمران خان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ذریعے ملک کو امریکا کے سامنے گروی رکھا ہے تمام سیاسی لوٹوں کو جمع کر کے شیخ رشید بنا ہے

Recent Posts

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

5 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

17 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

29 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

42 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

49 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

58 mins ago