منحرف اراکین کو لوٹا ہی کہا جائے گا،پارٹی سے اختلاف ہو تو استعفیٰ دے کر الیکشن لڑنا چاہیے‘شبلی فراز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ منحرف اراکین کو لوٹا ہی کہا جائے گا،پارٹی سے اختلاف ہو تو استعفیٰ دے کر الیکشن لڑنا چاہیے،کچھ سپرائزز ہیں جو آخری موقع پر سامنے لائے جائیں گے . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ضمیر خریدے جاتے ہیں جس کو ہم نے روکنا ہے .


انہوںنے کہاکہ منحرف اراکین کو لوٹا ہی کہا جائے گا،پارٹی سے اختلاف ہو تو استعفیٰ دے کر الیکشن لڑنا چاہیے . انہوںنے کہاکہ منحرف اراکین کو تحریک انصاف کا ووٹ پڑا،پارٹی میں شمولیت کا مطلب پارٹی کا ڈسپلن فالو کرنا ہوتا ہے،کچھ سپرائزز ہیں جو آخری موقع پر سامنے لائے جائیں گے . انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف آئین کی بالادستی کیلئے سب سے آگے ہیں .

انہوںنے کہاکہ اداروں کو فٹبال کا فیلڈ بنایا گیا ہے جہاں ادھر سے ادھر جایا جاتاہے،ماضی میں چند پارٹیاں لوگوں کو چھانگا مانگا لے کر گئے،تحریک انصاف نے حکومتی وسائل استعمال کرکے لوگوں کو نہیں خریدا . انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے بیس ممبران کو پارٹی سے باہر نکال دیا،سینٹ کے الیکشن میں تحریک انصاف میں کوئی شامل نہیں ہوا . انہوںنے کہاکہ صادق سنجرانی کیلئے ہم نے کسی سے ووٹ نہیں خریدا،عدم اعتماد کی شک ختم نہیں کروائیں گے لیکن تشریح کی ضرورت ہے .

. .

متعلقہ خبریں