منحرف اراکین کو لوٹا ہی کہا جائے گا،پارٹی سے اختلاف ہو تو استعفیٰ دے کر الیکشن لڑنا چاہیے‘شبلی فراز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ منحرف اراکین کو لوٹا ہی کہا جائے گا،پارٹی سے اختلاف ہو تو استعفیٰ دے کر الیکشن لڑنا چاہیے،کچھ سپرائزز ہیں جو آخری موقع پر سامنے لائے جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ضمیر خریدے جاتے ہیں جس کو ہم نے روکنا ہے۔
انہوںنے کہاکہ منحرف اراکین کو لوٹا ہی کہا جائے گا،پارٹی سے اختلاف ہو تو استعفیٰ دے کر الیکشن لڑنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ منحرف اراکین کو تحریک انصاف کا ووٹ پڑا،پارٹی میں شمولیت کا مطلب پارٹی کا ڈسپلن فالو کرنا ہوتا ہے،کچھ سپرائزز ہیں جو آخری موقع پر سامنے لائے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف آئین کی بالادستی کیلئے سب سے آگے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اداروں کو فٹبال کا فیلڈ بنایا گیا ہے جہاں ادھر سے ادھر جایا جاتاہے،ماضی میں چند پارٹیاں لوگوں کو چھانگا مانگا لے کر گئے،تحریک انصاف نے حکومتی وسائل استعمال کرکے لوگوں کو نہیں خریدا۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے بیس ممبران کو پارٹی سے باہر نکال دیا،سینٹ کے الیکشن میں تحریک انصاف میں کوئی شامل نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ صادق سنجرانی کیلئے ہم نے کسی سے ووٹ نہیں خریدا،عدم اعتماد کی شک ختم نہیں کروائیں گے لیکن تشریح کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

10 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

24 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

37 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

49 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago