وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے امریکا بھاگنے کی تیاری کرلی ،پی ٹی آئی کے باغی ایم این اے کا الزام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے منحرف رہنما مخدوم باسط بخاری نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے امریکا بھاگنے کی تیاری کرلی ہے . نجی ٹی وی دنیا نیوز کامران شاہد کے پروگرام میں باسط بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہائوس کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈیٹا مٹایا جارہا ہے جتنی اہم فائلز اور چیزیں ہیں وہ وہاں سے دوسری جگہ شفٹ کی جارہی ہیں ، فیملی اور سامان آبائی گھر منتقل کیا جارہا ہے .

پی ٹی آئی باغی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ہر تقریر میں یہ

کہتے ہیں کہ سرپرائز دوں گا لیکن میں دعوے کیساتھ کہہ سکتا ہوں ان کے پاس کوئی سرپرائز نہیں ہے . دوسری جانب مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف وزیراعلی ہائو س کا سامان چوری کرانے کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی ہائوس کا ریکارڈ پنجاب کے عوام کی امانت ہے،عثمان بزدار نے 6 ٹرکوں میں سامان نامعلوم مقام پر شفٹ کرایا وہ فورا وزیراعلیٰ ہائوس واپس لائیں . اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بزدار صاحب آپ بھی ؟؟سنا ہے دوسری جماعتوں میں شامل ہونے کی درخواستیں کر رہے ہیں،آپ نے تو عمران خان کے ساتھ کھڑے نہیں ہونا تھا؟؟اگر آپ معصوم ہیں تو لیب ٹاپ،کیمروں کی فوٹیج ڈیلیٹ کیوں کی؟،وزیراعلی ہائوس کا ریکارڈ پنجاب کے عوام کی امانت ہے . انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار نے 6 ٹرکوں میں سامان نامعلوم مقام پر شفٹ کرایا وہ فورا وزیراعلیٰ ہائوس واپس لائیں،عثمان بزدار ساڑھے تین سال پنجاب کے خزانے پر سیر سپاٹے کرتے رہے ہیںجس شخص کے پاس سائیکل نہیں تھی وہ آج ارب پتہ بن گیا ہے . انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار نے ابھی تک ملتان میں کروڑوں روپے کے خریدے گھر اور بہت ساری بینامی جائیدادوں کا حساب بھی دینا ہے . عثمان بزدار نے سالانہ گوشواروں میں 42ہزار ٹیکس ظاہر کیا لیکن اربوں کی پراپرٹی کے مالک کیسے بن گئے؟،سب چوروں کا الگ الگ حساب دینا ہوگا بھاگنے کی کوشش نہیں کرنے دیں گے . واضح رہے کہ ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں خوف کے سائے گہرے ہونے لگے،تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی چینل سی 42کی خبر کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے ، رپورٹ کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ نے سرکاری ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے . وزیر اعلیٰ پنجاب کے سرکاری گھر سے سرکاری ڈیٹا نکال لیا گیا،سی سی ٹی وی کی فوٹیج تک کیمروں سے ڈی لیٹ کردی گئیں،ایوان وزیراعلیٰ میں تعینات افسران سے لیپ ٹاپ بھی لے لئے گئے ،7اور 5کلب سے دو ٹرکوں پر سامان منتقل کیا گیا،ترقیاتی منصوبوں پر تمام تر ڈیٹا بھی افسران نے اپنے قبضے میں لے لیا، معاملے پر ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور موقف دینے سے گریزاں ہیں، خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گزشتہ کئی عرصے سے شدید تنقید کی زد میں ہیں ، وزیر اعظم عمران خان پر انہیں ہٹانے کیلئے شدید دبائو ہے ، پنجاب میں کئی گروپ انہیں ہٹانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں . خیال رہے اس سے قبال وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پنجاب میں کئی آپشنز پر غور رہا ہے . ایک انٹرویومیں فواد چوہدری سے سوال کیا گیا کہ عثمان بزدار کو ہٹانے کا کوئی پلان ہے؟اس پر انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار کو ہٹانےکا پلان ہم چاہتے تو نہیں لیکن اس وقت وہاں ایک صورتحال ہے، وزیراعظم یقیناً اس پرغورکریں گے . وفاقی وزیر سوال ہوا کہ عثمان بزدارکی تبدیلی پرغورکررہے ہیں ؟ اس پر فوادچوہدری کا کہنا تھاکہ پنجاب میں کئی آپشنز پر غور ہو رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں