شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم عمران خان پر سیاسی پارٹی کے لئے سرکاری عہدہ استعمال کرنے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان پر سیاسی پارٹی کے لئے سرکاری عہدہ استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان اپنی جماعت کی سیاسی سرگرمیوں کے لئے سرکاری عہدہ اور وسائل استعمال کررہے ہیں .

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 27 مارچ کے جلسے کیلئے وزیراعظم کے عہدے اور سرکاری وسائل کاناجائز استعمال سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے .

انہوںنے کہاکہ عدالت عظمی وزیراعظم کے آئینی منصب کے اپنے ذاتی، سیاسی اور جماعتی مقاصد کے لئے استعمال کا نوٹس لے ،عمران خان عوام کا پیسے پر اپنی سیاسی کمپین چلارہے ہیں . انہوںنے کہاکہ عمران خان کا سرکاری وسائل کو ذاتی تشہیر اور جلسے کے اعلانات کے لئے استعمال کرنا غیر قانونی ہے،آئین اور قانون کو روندکر اقتدار نہیں بچا کرتے ،اکثریت کھو دینے والا وزیراعظم کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتا .

. .

متعلقہ خبریں